ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل اقبال اور دانش کنیریا میں لفظی جنگ چھڑ گئی

فیصل اقبال اور دانش کنیریا میں لفظی جنگ چھڑ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق ٹیسٹ کرکٹر فیصل اقبال اور ماضی کے کامیاب لیگ اسپنر دانش کنیریا میں لفظی جنگ چھڑ گئی۔

سوشل میڈیا پر دونوں طرف سے الزامات کی بوچھاڑ جاری ہے، ایک ٹیسٹ میچ میں دانش کنیریا کے طنز کا جواب دیتے ہوئے برائن لاارا نے چھکوں کی برسات کردی تھی، ویڈیو وائرل ہوئی تو فیصل اقبال نے تبصرہ کردیا کہ میں خود اس میچ میں 12 واں کھلاڑی تھا، دانش کنیریا کے طنزیہ جملے کے جواب میں کنگ لارا کے چھکے دیکھنے کو ملے، بعد میں لیگ اسپنر خود ڈرے سہمے نظر آئے۔

دانش کنیریا نے کہا کہ برائن لارا اچھے کرکٹر تھے لیکن میں نے ان کو 5 بار آؤٹ بھی کیا، فیصل اقبال اپنے کیریئر کے اعداد و شمار پر نظر ڈالیں، ساتھ یہ بھی بتائیں کہ میں نے پاکستان کو کتنے میچ جتوائے، جواب میں فیصل اقبال نے دانش کنیریا کو کہا کہ میرے کیرِیئر کے اعداد و شمار ایک فکسر اور جھوٹے سے بہتر ہیں، کس نے برسوں تک لالچ کی وجہ سے اپنا ضمیر فروخت کیا اور ہمدردیاں حاصل کرنے کیلئے مذہب کا کارڈ استعمال کررہا ہے، میں نے ملک کا پرچم سینے پر سجا کر جو بھی کارکردگی دکھائی اس پر فخر ہے، کوئی داغ تو نہیں۔

جس پر دانش کنیریا نے جواب دیا کہ میں نے کبھی پیسوں کے لیے اپنے ملک کو نہیں بیچا اور مجھے پاکستانی ہونے پر فخر ہے لیکن بہت سے کھلاڑیوں نے اپنے ملک کو بیچا اور انہیں آج بھی خوش آمدید کہا جاتا ہے۔

 

Sughra Afzal

Content Writer