عطائی ڈاکٹر نے خاتون مریضہ کی جان لے لی

17 Apr, 2020 | 07:41 AM

M .SAJID .KHAN

(فخرامام)مغلپورہ کے علاقہ شالیمار لنک روڈ پر نجی کلینک پر ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے غلط انجیکشن لگنے پر خاتون جاں بحق ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق خاتون کے اہلخانہ کی جانب سےکلینک کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور توڑ پھوڑ کی کوشش کی، جاں بحق خاتون کے ورثہ کا کہنا تھا کہ علاج کے لیے خاتون کو نارمل حالت میں کلینک منتقل کیا جہاں انتہائی غفلت سے اس کو غلط انجیکشن لگا دیا گیا، جس کے بعد پولیس کو اطلاع کی مگر کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود کسی قسم کی کوئی کاروائی نہیں کی گئی اور نہ ہی کسی کو گرفتار کیا گیا۔
متعلقہ پولیس افسران اور نفری موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے اہلخانہ سے مزاکرات کی کوشش کی, اہلخانہ کا کہنا تھا کہ زمہ داران کو گرفتار نہ کیا گیا تو سخت احتجاج کریں گے۔

واضح رہے کہ رائیونڈ کے علاقے میں بھی عطائی ڈاکٹر کے مبینہ طور پر غلط انجکشن لگانے سے40 سالہ کوثر بی بی جاں بحق ہو گئی تھی، پولیس نے ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی تھی،رائیونڈ کی رہائشی 40 سالہ کوثر بی بی کو طبیعت خراب ہونے پر قریبی کلینک پر لیجایا گیا جہاں ڈاکٹر مقبول نے اسے انجکشن لگایا جس کی وجہ سے متوفیہ کوثر کی حالت غیر ہوگئی، کوثر کو فوری طور پر سرکاری ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔
ایسے واقعات کی وجہ سے شہری پریشان ہیں اور اپنے بیمار لواحقین کے علاج کے لئے مضطراب کا شکار ہیں، انسانی زندگیوں سے کھیلنے والے ایسے افراد کے خلاف گھیرا تنگ کیا گیا ہے، ڈی سی دانش افضال نے شہریوں کی جان سے کھیلنے والے عطائیوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کی ہدایات کر دی، مختلف ہسپتالوں کے ایم ایس، مراکز صحت اور ڈسپنسریوں کے انچارجز کو بھی ایکشن لینے کے اختیارات دے دئیے۔

مزیدخبریں