فنکاروں کی موت پر شوز کرکے پیسے کمائے جاتے ہیں، نوشین شاہ

17 Apr, 2020 | 12:48 AM

Malik Sultan Awan

ڈیفنس (زین مدنی )اداکارہ و ماڈل نوشین شاہ نے کہا ہے کہ ہمارے یہاں فنکاروں کی زندگی میں انہیں کوئی نہیں پوچھتا لیکن جب وہ مرجاتے ہیں تو ان کی موت پر مختلف شوز کرکے پیسے کمائے جاتے ہیں.

۔ اداکارہ نوشین شاہ نے ایک ٹی وی پروگرام میں سینئر فنکاروں کے ساتھ ہونے والے سلوک کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے یہاں سینئر فنکاروں کو ان کی زندگی میں کوئی نہیں پوچھتا نہ کوئی کام دیتا ہے لیکن جب وہ مرجاتے ہیں تو مختلف چینلز اور مارننگ شوز پر پروگرام کرکے ان کی موت پر پیسے کمائے جاتے ہیں۔

نوشین شاہ نے کہا جب وہ زندہ ہوتے ہیں آپ کہاں ہیں، اس وقت ان کی کوئی مدد کیوں نہیں کرتا۔ نوشین شاہ نے قندیل بلوچ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ قندیل بلوچ جب زندہ تھی تو کیوں گالیاں دیں آپ نے جب وہ مرگئی تو آپ نے اس پر ڈراما بنادیا مجھے معاشرے کا یہ دوہرا معیار سمجھ نہیں آتا، یہ بہت افسوسناک ہے۔

نوشین شاہ نے پاکستانی انڈسٹری کا بیرون ممالک کی انڈسٹریوں سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ باہر کے ممالک میں ایسا نہیں ہوتا اور شاید ایسا اس لیے ہے کہ وہاں فنکاروں کو معاوضہ بہت زیادہ ملتا ہے تو انہیں بھیک مانگنے کی ضرورت نہیں ہوتی لیکن ہمارے یہاں سینئر فنکاروں کی یہ حالت ہوجاتی ہے کہ نوبت بھیک مانگنے تک آجاتی ہے۔

مزیدخبریں