اداکارہ نادیہ جمیل کی سرجری مکمل

17 Apr, 2020 | 12:26 AM

Malik Sultan Awan

(زین مدنی) لالی وڈ انڈسٹری کی نامور ماڈل اداکارہ نادیہ جمیل کی سرجری مکمل، کہتی ہیں اب مکمل صحت مند ہورہی ہیں۔
نادیہ جمیل کا کہنا ہے کہ اُن کے بریسٹ کینسر کی سرجری مکمل ہوچکی ہے اور اب وہ ٹھیک ہیں۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں نادیہ جمیل مُسکرا رہی ہیں۔ نادیہ جمیل نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ، میری پیاری ٹوئٹر فیملی، میری سرجری ختم ہوچکی ہے ۔ میں اب اچھے سے صحت یاب ہو رہی ہوں۔ نادیہ جمیل نے مداحوں کی خیریت کی امید ظاہر کی اور محبت کا اظہار بھی کیا۔

یاد رہے اس سے قبل اداکارہ نادیہ جمیل نے ٹوئٹر کے ذریعے مداحوں کو بتایا کہ ان کو کینسر کی تشخیص ہوئی ہے،انہوں نے  اپنی پوسٹ میں لکھا  ہے کہ گزشتہ ہفتے مجھے کینسر کی تصدیق ہوئی  میرے علاج کو 4 دن گزر چکے ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان میں چھاتی کے سرطان کی پہلی اسٹیج ہے، ساتھ ہی نادیہ جمیل نے تمام تر خواتین کو سیلف چیک کرنے پر بھی زور دیا ،کم از کم ایک بچے کیلئے وہ کریں جو آپ کر سکتے ہیں۔

یاد رہے نادیہ جمیل نے حال ہی میں ڈرامہ دمسہ سے 2 سال بعد بھرپور اداکاری کی ہے، اس سیریل میں اریجا کی بیٹی دمسہ جب اسکول سے گھر واپس آرہی ہوتی ہے تو اسے اغوا کرلیا جاتا ہے، اریجا اپنی بیٹی کو ڈھونڈے کے لیے کس کرب سے گزرتی ہے کہانی میں بیان کیا گیا ہے۔  دمسہ کی کہانی اسماء نبیل نے تحریر کی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض نجف بلگرامی نے انجام دئیے ہیں۔

مزیدخبریں