قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا پہلامرحلہ اپنے اختتام کو پہنچ گیا

17 Apr, 2019 | 06:34 PM

Shazia Bashir

سٹی42: مشن ورلڈ کپ 2019 کی تیاریوں کے لئے قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا پہلامرحلہ اپنے اختتام کو پہنچ گیا، دورزہ کیمپ میں کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس کو بہتربنانے پر خصوصی توجہ دی گئی۔  

تفصیلات کے مطابق مشن ورلڈکپ 2019 کی تیاریوں کے لئے شاہینو ں کی تیاریوں کا پہلا مرحلہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ختم ہو گیا، کیمپ کے دوسرے روزایک روز قبل شہر میں ہونے والی بارش کے باعث کھلاڑیوں نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں انڈور ٹریننگ کی۔

کیمپ کے پہلے سیشن میں کھلاڑیوں نے اڑھائی گھنٹے تک فزیکل ٹریننگ کی اور جم میں خصوصی ڈرلز کروائی گئیں، کیمپ دوسرے سیشن میں کھلاڑیوں کو نیٹ میں وکٹوں کے درمیان دوڑنے اور بیٹنگ باؤلنگ کی خصوصی ڈرلز کروائی گئیں۔ کیمپ کے دوسرے روز عمادوسیم، محمد حسنین اور محمد حفیظ کو فٹنس کی بحالی کے لئے خصوصی ڈرلز کروائی گئیں، قومی سلیکشن کمیٹی کے اراکین نے چیف سلیکٹر انضما م الحق کی سربراہی میں کیمپ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

کیمپ کے پہلے مرحلے کے اختتام پر چیف سلیکشن کمیٹی ٹیم کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد کی مشاورت کرے گی، چیف سلیکٹر انضمام الحق جمعرات کے رو زقذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس میں ورلڈ کپ اور دورہ انگلینڈ کے لئے ٹیم کا اعلان کریں گے۔

مزیدخبریں