پنجاب یونیورسٹی سے اغوا ہونیوالا طالبعلم بازیاب

17 Apr, 2019 | 12:12 AM

Arslan Sheikh

( علی ساہی ) پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل سے اغوا ہونے والا طالبعلم پولیس نے سول لائنز کالج کے قریب سے بازیاب کروالیا جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

پنجاب یونیورسٹی کے طالب علم ابوبکر کو گزشتہ شب ہوسٹل سے مبینہ طور پر اغوا کیا گیا تھا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ابوبکر کو مسلم ٹاؤن پولیس نے سول لائنز کالج کے قریب سے بازیاب کروایا جبکہ اغوا کار فرار ہوچکے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جلد ہی ملزمان کو بھی گرفتارکرلیا جائے گا۔

مزیدخبریں