نبیل ملک: پی آئی اے اور پی ایس او کے درمیان واجبات کی ادائیگی کا معاملہ شدت اختیار کر گیا، پی ایس او نے واضح کیا ہے کہ طیاروں کو ایندھن کی فراہمی بلا تعطل جاری ہے ۔
پی ایس او ذرائع کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی تمام پروازوں کو ایندھن کی فراہمی تاحال معطل نہیں کی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ قومی ایئرلائنز کی آنے جانے والی تمام پروازوں کو ان کی ضرورت کے مطابق ایندھن با آسانی فراہم کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی ضرور پڑھیں: پی آئی اے کی امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی پیشکش
یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی پی ایس او نے واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے پی آئی اے کو تیل کی فراہمی معطل کردی تھی۔ جس کی وجہ سے کراچی سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز روانہ نہیں ہوسکی تھی۔