نبیل ملک: باکمال لوگوں کی لاجواب سروس، پی آئی اے انتظامیہ نے امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کے لیے نئی آفر متعارف کرا دی ہے ۔
سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق نئی آفر کے مطابق اب امریکہ سے پاکستان واپسی کا ٹکٹ صرف 770 امریکی ڈالرز میں دستیاب ہو گا۔ سہولت کی فراہمی کیلئے پی آئی اے نے ایئر کینیڈا اور ویسٹ جیٹ کمپنی سے الحاق کر لیا ہے۔
امریکا میں مقیم پاکستانی ایئر کینیڈا یا ویسٹ جیٹ کے ذریعے امریکا کے مختلف شہروں سے ٹورنٹو پہنچیں گے۔ مسافروں کو پی آئی اے اپنے جہاز پر وطن واپس پہنچائے گی۔ اس سلسلے میں پی آئی اے انتظامیہ نے اپنے شعبہ مارکیٹنگ کو بھی ٹکٹیں فروخت کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے۔