عمران خان کی جانب سے الیکشن سے پہلے ماحول خراب کرنے کی کوشش کی جارہی: سعدرفیق

17 Apr, 2018 | 09:37 PM

رانا جبران
Read more!

سالک نواز: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پیراگون سوسائٹی  میں اپنی زمین کے حوالے سے میڈیا میں چلنے والی خبروں کو مسترد کر دیا۔ انکا کہنا ہے کہ جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر ہونے والی فائرنگ میں  ان کو ملوث کرنا شرمناک ہے، وہ سیاسی جدوجہد کرنے والے کارکن ہیں۔

 لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق نے پیرا گون سوسائٹی کے حوالے سے میڈیا میں چلنے والی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے نیب اور سپریم کورٹ کو تمام تر تفصیلات انہوں نے خود فراہم کی تھیں۔ افسوس اس بات کا ہے کہ نیب کو دی جانے والی معلومات سنسنی پھیلانے والے میڈیا کو فراہم کر دی گئیں۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملک وعوام کی خدمت کو عبادت سمجھا ہے: شہباز شریف

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ الیکشن سے پہلے ماحول کو خراب کیا جا رہا ہے جس کی ذمہ داری عمران خان پرعائد ہوتی ہے۔ ایک جماعت کے ترجمان کی جانب سے جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ میں انہیں ملوث کرنے کی کوشش شرمناک ہے۔

لازمی پڑھیں:قاتل نوازشریف آئندہ الیکشن کی بجائے لوٹ مار کا حساب دینے کی فکر کریں: طاہرالقادری

انہوں نے کہا کہ ملک کو حالیہ بحرانوں سے نکالنے کے لیے سیاسی اور غیر سیاسی عناصر کو ملکر بیٹھنا ہو گا۔ لوہے کے چنوں  کی بات سیاسی مخالفین کے لیے کہی تھی، سپریم کورٹ کے رویے پر دل گرفتہ  ہوں۔ سیاستدان ہوں سیاستدان کو ہی ملنے کے لیے جاؤں گا۔

مزیدخبریں