قاتل نوازشریف آئندہ الیکشن کی بجائے لوٹ مار کا حساب دینے کی فکر کریں: طاہرالقادری

17 Apr, 2018 | 09:04 PM

رانا جبران

قذافی بٹ: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ جنرل ضیاء الحق کے مہرے نااہل نواز شریف لکھی ہوئی تقریر پڑھ کر کس کو دھوکہ دینے کی کوشش کر رہے ہیں، نااہل نواز شریف ذہن نشین کر لیں اللہ نے ان کی دراز رسی کھینچ لی ہے۔

 وکلاء کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ پاکستان کو لوٹنے والے شریف خاندان کا ٹھکانہ جیل اور مقدر ذلت و رسوائی ہے۔ طاہر القادری نے کہا ہے کہ ماڈل ٹاؤن میں 100لوگوں کو گولیاں مارنا اور 14کو شہید کرنا کون سی جمہوریت اور حق حکمرانی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کچی آبادی مکینوں کے پاس اب صرف چند سو روپوں میں اپنا گھر ہوگا

انہوں نے مزید کہا کہ نااہل کو اندازہ ہو گیا ہے کہ اس بار الیکشن ہوئے تو وہ شفاف ہوں گے۔ اس لیے نااہل انتخابی میدان سے بھاگنے کے بہانے ڈھونڈ رہا ہے۔  

پڑھنا مت بھولئے:مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملک وعوام کی خدمت کو عبادت سمجھا ہے: شہباز شریف

انکا مزید کہنا تھا کہ قاتل نوازشریف آئندہ الیکشن کی بجائے لوٹ مار کا حساب دینے کی فکر کریں۔ ووٹ کو عزت دو مہم کے بعد نااہل کو ایک بڑی تعداد نے چھوڑ دیا۔ بقیہ 31مئی کے بعد چھوڑتے ہوئے نظر آئیں گے۔   

مزیدخبریں