مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملک وعوام کی خدمت کو عبادت سمجھا ہے: شہباز شریف

17 Apr, 2018 | 08:52 PM

رانا جبران
Read more!

عمرا سلم: وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کی ارکان قومی اسمبلی سے ملاقات، میاں شہبازشریف کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نون نے ہر دورمیں مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنےکےلیےعملی اقدامات کیےہیں۔

 سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب نے ماڈل ٹاون میں محسن شاہنواز رانجھا، ارکان پنجاب اسمبلی مہوش سلطانہ اور چودھری زاہداکرم سے ملاقات کی۔ ارکان اسمبلی نے شہباز شریف کو خراج عقیدت پیش کیا۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: کچی آبادی مکینوں کے پاس اب صرف چند سو روپوں میں اپنا گھر ہوگا

 وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبا زشریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نےہمیشہ ملک وعوام کی خدمت کو عبادت کا درجہ دیا ہے اور صحت تعلیم، انفراسٹرکچر، زراعت اور دیگرشعبوں کی ترقی کے لیےانقلابی اقدامات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے منصوبوں میں اربوں روپےکی حقیقی بچت کرکےنئی مثال قائم کی ہے۔ ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیےبھرپور محنت، جذبےاور جانفشانی سےکام کیاہے۔ انہوں نےکہا کہ جھوٹ اوربہتان طرازی کی منفی سیاست کےعلمبردارعناصرکوعوام کےمسائل میں کوئی دلچسپی نہیں۔

مزیدخبریں