کچی آبادی مکینوں کے پاس اب صرف چند سو روپوں میں اپنا گھر ہوگا

17 Apr, 2018 | 07:55 PM

رانا جبران
Read more!

راؤ دلشاد: شہر کی164 کچی آبادیوں کےمکینوں کے لیے بڑی خوشخبری، پنجاب حکومت کا مکینوں کومالکانہ حقوق دینےکافیصلہ، خواجہ احمد حسان کی سربراہی میں وزیر اعلیٰ کی تشکیل کردہ کمیٹی کی سب کمیٹی نے سفارشات تیارکرلیں۔

سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق مشیروزیراعلیٰ پنجاب خواجہ احمد حسان اور میئر لاہورکرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید کی زیرصدارت کچی آبادی کےمکینوں کومالکانہ حقوق دینےسےمتعلق اجلاس ہوا۔ ایم پی اے وحیدگل کی سربراہی میں قائم کمیٹی نےتیارکردہ سفارشات سٹیئرنگ کمیٹی کےسامنےپیش کیں۔

مشیروزیراعلیٰ پنجاب خواجہ احمد حسان نے اپنے بیا ن میں کہا

مشیروزیراعلیٰ پنجاب خواجہ احمد حسان کا کہنا تھا کہ 164 کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینےکےلیےپرعزم ہیں،۔ کچی آبادیوں کو2 فیصد چارجز پرفوری طورمالکانہ حقوق دئیے جائیں گے۔

مئیر لاہورکرنل ریٹائرڈ مبشرجاویدنے اپنے بیان میں کہا 

مئیر لاہورکرنل ریٹائرڈ مبشرجاوید کا کہنا تھا کہ مسلم اوقاف، ہندواوقاف اوروقف اراضی کو لیز کیا جاسکتا ہے، جبکہ دیگر سرکاری محکموں کی اراضی پرقائم کچی آبادیوں کومالکانہ حقوق دئیے جاسکتے ہیں۔

کچی آبادی ڈائریکٹوریٹ کے مطابق جوکچی آبادیاں 1978 سے2012تک ڈیکلیئر کی گئی تھیں۔ انکےلیےایک سو بہتر روپے فی مرلہ ادائیگی کاتعین کیا گیا لیکن پھر بھی صرف پچاس فیصد مکینوں نے ہی مالکانہ حقوق حاصل کیے۔

علاوہ ازیں پالیسی 2013 تک جاری رہی، جبکہ آخری موقع 30جون دو ہزار تیرہ تک دیاگیا، تاہم 2013 کےبعد کی آبادیوں پر دو فیصد ڈی سی ریٹ لاگو کیاگیا۔

حکومت جاتےجاتے کچی آبادیوں کےمکینوں کو مالکانہ حقوق دے. اس امرکو کسی بھی مصلحت کاشکار نہیں ہونا چاہیے۔

مزیدخبریں