(قذافی بٹ) تحریک انصاف مینار پاکستان پر جلسہ کرنےکیلئے ڈٹ گئی ۔ ہر صورت مینار پاکستان پر جلسے کے انعقاد کا اعلان، عبدالعلیم خان کہتے ہیں کہ حکومت رکاوٹیں ڈالنے سے گریز کرے۔
خبر پڑھیں۔۔۔وزیر اعلیٰ پنجاب سے خواجہ سعد رفیق کی ملاقات، سی پیک پر تبادلہ خیال
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تحریک انصاف کو مینار پاکستان پر جلسہ کی اجازت نہ دینے کے فیصلے کے بعد سنٹرل پنجاب کے صدرعبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ 29 اپریل تاریخی دن ہے، مینار پاکستان پر جلسہ ہمارا حق ہے، جلسہ ہر صورت مینار پاکستان پر ہی ہوگا۔
خبر ضرور پڑھیں۔۔لاہور میں آتشزدگی نے ایک اور ہنستا بستا گھر اُجاڑ دیا
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی مقبولیت سے تخت رائیونڈ بوکھلاہٹ کا شکار ہے، حکومت نے شریفوں کی خوشنودی کیلئے شرارت کی تو عوام محاسبہ کرے گی۔
خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔موٹر سائیکل گرل سینماؤں میں تہلکہ مچانے کیلئے تیار
عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ کراچی سے خیبر تک ملک بھر سے قافلے 29 اپریل کے عظیم الشان جلسے میں شریک ہوں گے۔