ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلیٰ پنجاب سے خواجہ سعد رفیق کی ملاقات، سی پیک پر تبادلہ خیال

وزیر اعلیٰ پنجاب سے خواجہ سعد رفیق کی ملاقات، سی پیک پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ملاقات، وزیر اعلیٰ  پنجاب کہتے ہیں کہ جب اقتدار سنبھالا تو ملک بے شمار مسائل کا شکار تھا، 2018 کا پاکستان ماضی کے مقابلےمیں زیادہ محفوظ پر امن اور روشن ہے۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔لاہور میں آتشزدگی نے ایک اور ہنستا بستا گھر اُجاڑ دیا

سٹی 42 کے مطابق ماڈل ٹاؤن میںوزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے اُمور، ترقیاتی منصوبوں سی پیک اور سیاسی امور پر تبادلہ  کیا گیا ۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ  مسلم لیگ نون کی حکومت کی چیلنجز سے نمٹنے کی کاوشیں رنگ لائی ہیں، سی پیک نے پاکستان کی معیشت کو نئی طاقت دی ہے اور سی پیک کے منصوبے گیم چینجر ثابت ہوئے ہیں۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔ آئی جی جیل کا نیا عزم

 شہباز شریف نے کہا کہ سی پیک کے تحت چین کی اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری مسلم لیگ( ن) کی قیادت پر چینی قیادت کے بھرپور اعتماد کا اظہار ہے جبکہ سی پیک نے معاشی ترقی کے نئے دریچے کھولے ہیں۔