لاہور میں آتشزدگی نے ایک اور ہنستا بستا گھر اُجاڑ دیا

17 Apr, 2018 | 10:57 AM

(عابد چودھری) فیکٹری ایریا میں گھر میں لگنے والی آگ سے خاتون اور اسکا تین سالہ بچہ جھلس کر جاں بحق ہوگئے، پولیس نے بھی واقعے کو حادثہ قرار دے کر لاشیں ورثاء کے حوالے کر دیں۔

سٹی 42 کے مطابق فیکٹری ایریا کے علاقے یاسین ٹاؤن کے رہائشی عزیز کے گھر میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ لگنے سے روبیکا اور اسکا تین سالہ بچہ جھلس گیا، حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ سے جھلسنے والے افرد کو تشویشناک حالت میں جنرل ہسپتال منتقل کردیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

یہ خبر پڑھیں۔۔شاہدرہ ریلوے سٹیشن کے قریب ٹرین پٹری سے اتر گئی

جیسے ہی روبیکا اور اسکے ننھے بیٹے تین سالہ آئزک کے ہلاک ہونے کی اطلاع اہل خانہ کو ملی تو ہسپتال میں کہرام مچ گیا۔ پولیس نے واقعہ کو حادثہ قرار دے کر ہلاک ہونے والوں کی لاشیں ورثا ءکے حوالے کر دیں۔

مزیدخبریں