(زبیر عباس) لاہور سے نارووال کے لیے روانہ ہونے والی فیض احمد فیض ایکسپریس ٹرین کی دو بوگیاں شاہدرہ ریلوے سٹیشن کے قریب پٹری سے اتر گئیں، حادثے میں تین مسافر زخمی ہوگئے۔
یہ خبر پڑھیں۔۔تحریک انصاف ڈٹ گئی، دبنگ اعلان کردیا، نون لیگیوں کی نیندیں اڑ گئیں
سٹی 42 کے مطابق نارووال کے لیے لاہور سے روانہ ہونے والی فیض احمد فیض ایکسپریس ٹرین کی دو بوگیاں شاہدرہ ریلوے سٹیشن کے قریب پٹری سے اتر گئیں تاہم ٹرین ڈرائیور کے بروقت بریک لگانے کی وجہ سے ٹرین میں سوار تین مسافروں کو معمولی چوٹیں لگیں۔
خبر ضرور پڑھیں۔۔پاکستان کی معروف اداکارہ موٹر سائیکل گرل بن گئی
ذرائع کے مطابق ریلوے کے متعلقہ عملے نے موقع پر پہنچ کر جیک کے ذریعے اترنے والی دو بوگیوں کو ٹریک پر لا کر متاثر ہونے والے ڈبوں کو لاہور بھیج دیا جبکہ باقی بوگیوں میں مسافروں کو روانہ کر دیا گیا۔