آرٹ گیلری سے پینٹنگز کا ٹی وی ڈرامہ کے سیٹ پر پہنچنا؛ تحقیقات کا آغاز ہو گیا

16 Sep, 2024 | 11:51 PM

آرٹ گیلری میں نمائش کیلئے رکھی پینٹنگز  7 سال بعد ایک ٹیلی ڈرامہ کے ایک منظر میں دکھائی دینے پر پینٹنگز کے مالک آڑٹسٹ نے پینٹنگز کی چوری کا مقدمہ درج کروا دیا اور  سندھ کے وزیر ثقافت ذوالفقار شاہ نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر انتظام فریئر ہال سے پینٹنگز چوری کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بنا کر 7 دن میں اس واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔


محکمہ ثقافت سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ثقافت منور مہیسر اور ڈائریکٹر جنرل اینٹیکیوٹیز عبدالفتح شیخ پر مشتمل کمیٹی کراچی کے فریئر ہال سے پینٹنگز چوری ہونے کے معاملے کی تحقیقات کرے گی۔یہ کمیٹی معاملے کی تحقیقات کرکے 7 روز میں تفصیلی رپورٹ صوبائی وزیر کو پیش کرے گی۔

دوسری جانب آرٹسٹ سیفی سومرو کی پینٹنگز چوری کے واقعے کی درخواست فریئر پولیس اسٹیشن میں درخواست جمع کرادی گئی۔  ڈہرکی کے مصور کا اپنےگم شدہ فن پارے ایک ڈرامےکے سین میں دیکھے جانےکا دعویٰ 
 
درخواست میں کہا گیا ہے کہ 2017 میں سیفی سومرو کی پینٹنگز کی نمائش فریئرہال میں ہوئی تھی۔  سیفی کی پینٹنگز واپس کرنےکے بجائے بتایا گیا پینٹنگز چوری ہوگئی ہیں۔

درخواست کے متن کے مطابق پینٹنگز ٹی وی ڈرامے میں نظرآئی ہیں لہٰذا پینٹنگز چوری سے متعلق تحقیقات کرائی جائیں۔

 2017 میں کراچی کی فرئیر ہال گیلری میں پینٹنگز کی نمائش کے خاتمہ کے بعد آرٹسٹ  سیفی سومرو نے اپنی پینٹنگز واپس لینے کے لئے رابطہ کیاتو گیلری کی انتظامیہ نے آرٹسٹ  کو پینٹنگز واپس کرنے کے بجائے بتایا تھا کہ پینٹنگز  توچوری ہوگئی ہیں۔ آرٹسٹ اس جواب سے مطمئین نہین تھے لیکن وہ اپنی پینٹنگز کی تلاش کے لئے کچھ نہ کر سکے، آخر انہوں نے اس نقصان پر صبر کر لیا تھا۔ چند روز پہلے آرٹسٹ سیفی نے یو ٹیوب پر ایک ٹی وی ڈرامہ کی ایک ویڈیو کلپ اتفاقاً دیکھی جس مین ایک منظر میں دیوار پر جو پینٹنگز آویزاں تھین وہ خود ان ہی تھیں۔  فریئر ہال میں لگی پینٹنگ کو آرٹسٹ سیفی سومرو نے  ٹی وی ڈرامے میں دیکھ کر پہچان لیا تھا اور ایک سوشل پلیٹ فارم پر اس معاملہ کو ایکسپوز کیا تھا۔

مزیدخبریں