عید  میلاد النبیﷺ عقیدت سے منائی جار ہی ہے 

16 Sep, 2024 | 11:44 PM

سٹی 42 :  جشن میلاد النبی ﷺ پر  شہر بھر میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔جگہ جگہ چراغاں ،مٹھائیاں تقسیم ، کیک کاٹے گئے اور خوشیوں کا اظہار کیا گیا 

شہر کی گلیوں ،بازاروں کو جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے سجا دیا گیا

جشن  عید میلاد النبی ، صوبائی وزیر صحت نے پٹھورے بنا کر بانٹے 

ارباز خان : صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی حلقہ پی پی 150 میں آمد ہوئی ، لنگر بھی تقسیم کیا ۔
رانا یوسف ،محمد مشتاق سمیت دیگر بھی ہمراہ تھے۔عبدالجبار عرف باری پہلوان کی جانب سے لنگر کا اہتمام کیا گیا ۔خواجہ عمران نذیر نے اپنے ہاتھوں سے پٹھورے بنا کر تقسیم کیے۔صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیرکی پی پی 150 یوسی 161 میں آمدہوئی ۔ نور الرحمان، عامر رضا، حسیب خان ، رانا انواربھی ہمراہ تھے۔صوبائی وزیرنےجشن عید میلادالنبیﷺکی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ لیگی رہنما مرزا رضوان بیگ نے یوسی 164 میں لنگر کا اہتمام کیا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نےلنگرتقسیم کیا۔یوسف مشتاق، عاصم چودھری سمیت دیگربھی ہمراہ تھے


ماڈل ٹاؤن کیو بلاک کے میلاد پارک میں سالانہ محفل

رانا ارباز: آقائے دو جہاں حضرت محمدمصطفیﷺکی ولادت باسعادت پر ماڈل ٹاؤن کیو بلاک کے میلاد پارک میں سالانہ محفل ہوئی ۔
میراں گروپ کی جانب سے محفل میلاد النبیﷺکاانعقادکیاگیا۔میاں محمد رمضان قادری محفل میلاد کی صدارت کر رہے تھے ۔ منتظم اعلیٰ میاں محمد عمران قادری، حاجی تنویر گجر سمیت شہریوں کی کثیرتعدادشرکت ہوئی ۔ نعت خواں حضرات نے  بارگاہ رسالت میں ہدیہ نعت پیش کی 

ماڈل ٹاؤن سی بلاک مارکیٹ کے زیر اہتمام مشعل بردار ریلی

 توقیر اکرم : انجمن غلامان مصطفی ماڈل ٹاؤن سی بلاک مارکیٹ کے زیر اہتمام مشعل بردار ریلی نکالی گئی 
سید کلیم الرحمن گوگی شاہ کی قیادت میں مشعل بردار ریلی نکالی گئی۔ریلی میں سید عطا اللہ شاہ بخاری،سید طلحہ رحمان شاہ ترمذی نے شرکت کی۔سید حافظ عمیر شاہ ترمزی،سید حافظ بلال شاہ، سید زبیر شاہ،منیر احمد بھٹی ،حمزہ ریاض،محبوب نمبردار،حشمت شاہ،شیخ سرفراز،میاں ناصر،شیخ طارق نے شرکت کی ۔ریلی میں اونٹوں اور بگھیوں پر شریک عاشقان رسول کی درود وسلام کی صدائیں سنائی دیں ۔ ماڈل ٹاؤن سے شروع ہونے والی مشعل بردار ریلی سی بلاک پرآکر اختتام پذیرہوگی

دعوت اسلامی کے زیراہتمام ’’اجتماع میلاد‘‘ کی تیاریاں

عمیر افضل : بابا گراؤنڈ میں دعوت اسلامی کے زیراہتمام ’’اجتماع میلاد‘‘ کی تیاریاں جاری ہیں ۔
رکن شوریٰ حاجی یعفور عطاری میلاد مصطفی میں خصوصی خطاب کرینگے،محفل میلاد میں مختلف مدرسوں سے 15 ہزار سے زائد طلباء شریک ہونگے۔اجتماع میلادمیں 30 ہزار سے زائد عاشقان رسول شرکت کرینگے،پنجاب پولیس کےاہلکار اوردعوت اسلامی کے رضاکار بھی سکیورٹی کیلئے تعینات

جامع مسجد داتا دربار میں قومی محفل نعت کا اہتمام

حسنین ساجد: جامع مسجد داتا دربار میں قومی محفل نعت کا اہتمام ہوا پارلیمانی سیکرٹری اوقاف و مذہبی امور پنجاب ملک افتخار احمد نے شرکت کی 
سیکرٹری ناظم اعلیٰ اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے خصوصی شرکت کی ۔ قومی محفل نعت میں تلاوت کلام پاک کی سعادت قاری ذیشان نے حاصل کی ۔نامور ثناء خواں و نعت خواں  نے بارگاہ رسالت میں گلہائے عقیدت پیش کیے ۔انس منیر ہمدانی، تصدق رسول، یاسر شہباز، جاذب اشرفی نے ہدیہ نعت پیش کیا۔انس سہروردی، امانت عبید قادری اور وسیم شفیق نے عقیدت کے پھول نچھاورکئے۔حاجی ایم شفیع، حاجی ایم مشتاق اور حاجی ایم حارث بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے ۔
امام و خطیب جامع مسجد داتا دربار مفتی رمضان سیالوی نے  اختتامی دعا  کروائی

جشن  عید میلادالنبی ﷺ جی ون مارکیٹ میں 100 پاونڈ کا کیک کاٹا گیا 

سعید احمد : انجمن تاجران جی ون مارکیٹ کی جانب سے جشن عید میلادالنبیؐ کی تقریب ہوئی ۔
تقریب میں صدر جی ون مارکیٹ حاجی اشفاق، جنرل سیکرٹری رانا زاہد ،نائب صدر سارک میاں انجمن نثار، سیکرٹری جنرل پیٹما وقار علی،سینئر نائب صدر لاہور چیمبر چوہدری ظفر محمود ،عاصم خواجہ، عمران بن احد، صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نبیل محمودنے شرکت کی
صدر انجمن تاجران منٹگمری روڈ اعجاز بٹ،سیکرٹری انفارمیشن احمد بخاری،حاجی عابد، راجہ عمران، شاہد شریف، محمد ندیم، محمد اشرف، حاجی شریف،محمدواصف، محمد یوسف سمیت تاجروں کی کثیر تعداد تقریب میں شریک ہوئے ۔تاجربرادری نے جشن عیدمیلادالنبیؐ کی تقریب میں 100پاؤنڈ کا کیک کاٹا

شہر بھر کی مساجد، عمارتوں اور شاہراہوں کو برقی قمقموں سے سجادیا گیا

عمیر افضل:جشن عید میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں زورو شور سے جاری ہے ۔
گلیوں، بازاروں اور شاہراہوں پر محرابیں اور آرائشی دروازے نصب کردیے گئے ۔ شہر بھر کی مساجد، عمارتوں اور شاہراہوں کو برقی قمقموں سے سجادیا گیا۔شہریوں کاخانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ کے ماڈلز بنا کر سرور کائنات سے اظہار عقیدت ہے ۔شہر بھر میں ریلیوں اور محافل کا خصوصی اہتمام ،ہر سو درود و سلام کی صدائیں سنائی دیں ۔

 عیدمیلادالنبیؐ کی مناسبت سے دستاویزی نمائش

 زین مدنی :جامع مسجد محمدی میں عیدمیلادالنبیؐ کی مناسبت سے دستاویزی نمائش لگائی گئی ۔
تقریب میں چوہدری اختر ،ابوبکر صدیق ،کرنل یٹائرڈ مومن نیاز ،تنویر شاہ ،کرنل ریٹائرڈ پرویز ،قاسم علی شاہ،آغا سلمان،سید ماجد ،مرغوب ہمدانی نے شرکت کی
تقریب میں پروفیسر سرفراز اعوان ،پروفیسر اشتیاق گوندل سمیت دیگر شخصیات بھی شریک ہوئیں نمائش کے دوران اسلام میں خواتین کے کردار کے حوالے سے ڈاکیومنٹری بھی دکھائی گئی

عالمی سنی علما فیڈریشن کےزیراہتمام سالانہ جلوس

ابراہیم قریشی : عالمی سنی علما فیڈریشن کےزیراہتمام سالانہ جلوس  نکالا گیا ۔ 
پیر اعجاز اشرفی کی قیادت میں شالیمار سے نکالا گیا جلوس مقررہ راستوں سے داتا دربار پہنچا ۔جشن عیدمیلادالنبیؐ کے جلوس میں مفتی صفدر چشتی، مفتی اقبال رضوی ، مولانا غلام قادر،صوفی محمد رفیق، علامہ محمد منشا قصوری،مصطفی اشرفی، زاہد اشرفی سمیت عاشقان رسول کی  کثیرتعداد  نے  شرکت کی ۔جلوس میں اونٹوں ،بگھیوں اور کار سوار شرکاء کی درودوسلام کی صدائیں سنائی دیں ۔ جشن عید میلادالنبیؐ کے جلوس کے اختتام پر خصوصی دعا بھی کروائی گئی ۔

 گلشن راوی مون مارکیٹ میں چراغاں ، محفل نعت کا اہتمام 

حسینن ساجد: جشن عید میلادالنبیؐ منانے کیلئے گلیوں،بازاروں اور مساجد کو سجا دیا گیا
آقا ﷺکا میلادمنانے کیلئے گلشن راوی مون مارکیٹ روشنیوں سے جگمگا اٹھا،میلاد کمیٹی مون مارکیٹ کی جانب سے میلاد مصطفی ﷺ کے لئے خصوصی انتظامات کیے گئے ۔ میلاد مصطفیﷺمیں معروف نعت خواں  نے شان اقدس میں گلہائے عقیدت کیے 

علامہ اقبال ٹاؤن مسلم بلاک کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا

توقیر اکرم : جشن عید میلادالنبیؐ کیلئے شہر بھر میں تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں
علامہ اقبال ٹاؤن مسلم بلاک کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا،خانہ کعبہ اور نبی کریمﷺکے روضہ مبارک کے ماڈلز سجادیئے گئے۔گلیوں اور بازاروں میں درود و سلام کی صدائیں گونجنے لگیں

 لاہور پریس کلب میں  سیرت النبی ﷺ کانفرنس 

رومیل  الیاس: لاہور پریس کلب میں عید میلادالنبی ﷺ کی مناسب سے سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔ 
مدینہ منورہ سے آئے عالمی شہرت یافتہ مذہبی سکالر ڈاکٹر احمد علی سراج  نے خطاب کیا ۔ ڈاکٹر احمد علی سراج کا کہنا تھا کہ لاہور پریس کلب کی ٹیم کو سیرت النبی ﷺ کانفرنس کے انعقاد پر سلام پیش کرتا ہو۔
صحافت نے ختم نبوت کے موضوع کو بہترین انداز میں دنیا کے آگے پیش کیا ہے۔صحافی برداری کی ختم نبوت کے حوالے سے خدمات کو سلام پیش کرتا ہو۔
رب تعالیٰ کا پہلا کلام سلام رسول ﷺ ہے۔تخلیق النبیاء میں خدا نے سب سے پہلے نبی کریم ﷺ کو تخلیق کیا۔عالم بالا میں جب زمین و آسمان کی تخلیق بھی نہیں ہوئی تھی جب خدا نے رسول ﷺ کی تخلیق کی۔

 پنجاب سوشل سکیورٹی میں محفل میلاد 

کلیم اختر: پنجاب سوشل سکیورٹی کے تحت 12ربیع الاوّل کی مناسبت سے محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا ۔ 
محفل میلادنوازشریف سوشل سکیورٹی ہسپتال ملتان روڈ کے آڈیٹوریم میں منعقد کی گئی۔تقریب میں صوبائی وزیرلیبرفیصل ایوب کھوکھر،کمشنر پنجاب سوشل سکیورٹی محمد علی سمیت دیگر افسران نے بھی شرکت کی ۔ محفل میلاد میں امت مسلمہ کی ترقی،امن وخوشحالی کیلئے دعائیں کی گئیں۔وائس کمشنر پیسی ذوالفقار علی کھرل ،ڈائریکٹر جنرل ہیڈ کوارٹر ودیگر نے بھی  شرکت کی ۔

  کوآرڈینیٹرپی پی 152 ملک ٹیپو کے گھر محفل میلاد

ارباز خان :  کوآرڈینیٹرپی پی 152 ملک ٹیپو کے گھر محفل میلاد ہوئی ۔
ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری فوڈ حاجی ملک وحید،لیگی رہنما ملک عرفان ،حاجی اکرم،مہر خیام،شاہد شاہ،ملک راجو ،قاسم،فرحان مغل،شانی شاہ،بلال سعیدسمیت شہریوں  نے شرکت کی ۔ محفل میلاد میں مہمانوں کےلیے لنگر کا بھی اہتمام کیاگیا۔



مزیدخبریں