سٹی42: پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ فوجی مشق ایلنگ اسٹرائیک II آج پاکستان آرمی اور انڈونیشیا کی مسلح افواج کے درمیان ایک ہفتے کی نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر (NCTC)، پبی میں ہوئی۔
یہ مشق ایلنگ اسٹرائیک II دونوں ممالک کے درمیان انسداد دہشت گردی کے شعبے میں دوسری مشق تھی۔
ایک ہفتہ دورانیہ کی مشق ایلنگ اسٹرائیک II کا آغاز 08 ستمبر 2024 کو ہوا۔ مشق کا مقصد دونوں افواج کے درمیان تجربہ اور تربیت کے طریقہ کار کا باہمی فائدہ مند اشتراک تھا دونوں افواج کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات ہیں۔
مشق کے اختتام پر ہونے والی اختتامی تقریب میں جنرل آفیسر کمانڈنگ 17 ڈویژن مہمان خصوصی تھے۔ انڈونیشیا کے دفاعی اتاشی کرنل بوڈی ویرمین نے بھی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔
فوجیوں نے مشق کے دوران پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ ترین معیارات کا مظاہرہ کیا۔