کانگو وائرس کا ایک اور مریض انتقال کرگیا

16 Sep, 2024 | 10:19 PM

سٹی42:  کانگو وائرس سے متاثر ایک اور مریض فوت ہو گیا۔کانگو وائرس سے جنم لینے والی بیماری خاموشی سے پھیل رہی ہے اور اس پر قابو پانے مین اب تک خاطر خواہ کامیابی نہیں ہو پائی۔ 
کانگو وائرس کے سبب حالیہ ہلاکت کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال میں رپورٹ ہوئی ہے جہاں زیرعلاج کانگو وائرس کا مریض آج انتقال کرگیا۔  23 سالہ مریض کا تعلق کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک سے تھا۔ اس مریض کو بخار کی حالت مین ہسپتال لایا گیا تھا، ٹیسٹ کے نتیجہ میں چار روز  پہلے اس  مریض میں کانگو  وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

ہسپتال انتظامیہ نے بتایا ہے کہ اس نوجوان کی وفات کے بعد  بلوچستان میں  کانگو وائرس سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔

 محکمہ صحت بلوچستان  کے ڈائریکٹر جنرل نےمحکمہ لائیو اسٹا ک ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل کو حال ہی مین ایک  کو مراسلہ بھیجا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ فاطمہ جناح اسپتال میں کانگو کے متعدد مریض لائے جا رہے ہیں،کانگو  وائرس ست پیدا ہونے والا مرض کوئٹہ اور دیگر شہروں میں پھیلنے کا خدشہ ہے۔

مراسلے میں کہا گیا تھا کہ محکمہ لائیو اسٹاک کوئٹہ کے داخلی راستوں پر ٹیمیں ہنگامی بنیاد پر  ٹیمیں متعین کرے اور مویشیوں کو ضروری اسپرے کے بغیر  شہر میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔ 

مزیدخبریں