اشتہاری ملزم کی دوران  گرفتاری خودکشی کرنے کی کوشش

16 Sep, 2024 | 10:17 PM

 عرفان ملک:اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس پہنچی تو ملزم نے پستول اپنے سر پر تان کر خودکشی کی کوشش کی۔ پولیس افسران نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتاری کے لیے آمادہ کر لیا

قتل، اقدام قتل، پولیس مقابلہ اور ہوائی فائرنگ کے مقدمات میں مطلوب انتہائی خطرناک ملزم عمران صابرکو گرفتار کرنے کے لیے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ڈیفنس سی ضمیر حسین اور ایس آئی سمیع اللہ ضیغم کی پولیس ٹیم کے ہمراہ پہنچی تو اشتہاری ملزم عمران صابر نے پسٹل نکال کر خود کشی کی کوشش کرنے لگا ۔ پولیس ٹیم نے اشتہاری ملزم کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر کے پسٹل اپنے قبضے میں لے لیا۔

2021میں ملزم عمران صابر نے ذاتی رنجش کی بناء پر 24 سالہ لڑکی ماہم کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا تھا 

مزیدخبریں