سابقہ سب انسپکٹر کو قتل کرنے والا ملزم ایئر پورٹ سے گرفتار

16 Sep, 2024 | 09:35 PM

ویب ڈیسک : سابقہ سب انسپکٹر شاہد اصغر کو اندھا دھند فائرنگ کر کے بےدردی سےقتل کرنے والے ملزم محمد علی کو لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار کرلیا گیا ۔ 

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر نے ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ کو ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا ۔ 

ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ بشریٰ نثار کی سربراہی میں انچارج انویسٹی گیشن شمالی چھاؤنی جمشید عباس تارڑ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ملزم کو گرفتار کر لیا۔ 

انچارج انویسٹی گیشن شمالی چھاؤنی جمشید عباس تارڑ نے کہا کہ ملزم مقتول کا سوتیلا بھائی تھا اور بیرون ملک فرار ہوتے ہوئے ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا، ملزم محمد علی کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ 

ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ بشریٰ نثار کا کہنا ہے کہ ملزم اب پولیس کی گرفت میں ہیں مضبوط چالان مرتب کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائےگی ۔ 

ملزم کو گرفتار کرنے پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر نے پولیس ٹیم کے لیے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا ۔ ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی ۔ 

مزیدخبریں