اسرار خان : سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کے ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیا ۔ایس پی منیر ہاشمی نے ٹریفک انتظامات، ڈائیورشن پوائنٹس اور لارکنگ اسٹینڈز بارے بریفنگ دی،
ڈی ایس پی سٹی ملک عارف، ڈی ایس پی شاہدرہ حامد خان اور ڈی ایس پی انارکلی راشد حیات بھی موقع پر موجود ہیں ۔
عمارہ اطہر نے کہا دو شفٹوں میں 03 ڈی ایس پیز، 28 انسپکٹرز، 200 وارڈنز تعینات ہیں ْشرکاء کی گاڑیوں کےلئے جامعہ ٹریفک پلان مرتب، بریک ڈاؤن، فوک لفٹرز بھی تعینات کردئیے گئے، شرکاء کی گاڑیاں مسجد اہلحدیث کے عقب محکمہ جنگلات اور مولابا احمد علی روڈ پر پارکنگ کروائی جارہی ہے،آزادی فلائی اوور گیٹ نمبر 05 سے تمام شرکاء میلاد کانفرنس کی انٹری کروائی جارہی ہے ۔
ایس پی منیر ہاشمی نے بتایا نیازی شہید چوک، داتا صاحب سے بڑی بسوں کی ڈائیورشن کروائی جارہی ہے، کسی بھی روڈ کو ٹریفک کیلئے مکمل بند نہیں کیا گیا،
سی ٹی او لاہور نے کہا راستہ ایف ایم، راستہ ایپ،الیکٹرانک و سوشل پلیٹ فارمز سے شہریوں کو آگاہ رکھا جائے گا، شرکاء کانفرس کے شرکاء کےلئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں،