ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہسپتال کے سکیورٹی گارڈ سے منشیات برآمد

ہسپتال کے سکیورٹی گارڈ سے منشیات برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 زاہد چوہدری: سکیورٹی گارڈ سے منشیات برآمد ہونے پر جنرل ہسپتال انتظامیہ  ایکشن میں آگئی ۔  پرائیویٹ سکیورٹی کمپنی کو 10 ہزار روپے جرمانہ کر دیا۔ تمام سکیورٹی گارڈز کی کڑی نگرانی کا میکنزم وضع کرنے کی بھی ہدایت کردی۔
لاہور جنرل ہسپتال میں پرائیویٹ سکیورٹی گارڈ سے منشیات برآمد ہونے پر ہسپتال انتظامیہ ایکشن میں آگئی ۔ منشیات برآمد ہونے پر گارڈ کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔ جنرل ہسپتال انتظامیہ نے پرائیویٹ سیکورٹی کمپنی رہبر گارڈز کو 10 ہزار روپے جرمانہ بھی کردیا ہے اور سات یوم کے اندر شو کاز نوٹس کا جواب دینے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ شوکاز میں کہا گیا ہے کہ کیوں نہ کمپنی سے معاہدہ منسوخ کر کے بلیک لسٹ کردیا جائے ۔ایم ایس جنرل ہسپتال ڈاکٹر فریاد حسین نے پرائیویٹ سکیورٹی کمپنی کو ہسپتال میں تعینات سکیورٹی گارڈز کی نگرانی کا مؤثر میکانزم وضع کرنے کی بھی ہدایت کی ہے