ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم نواز کی چلڈرن ہسپتال آمد؛ نوجوان ٹریفک وارڈن سے اُلجھ پڑا

Chief Minister Maryam, Children Hospital Lahore, Traffic Warden, Security measurements , city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مائدہ وحید:   وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی چلڈرن ہسپتال آمد  سے پہلے ایک خاتون  کو ہسپتال لے جانے کے لئے فورا! راستہ کھولنے پر بضد نوجوان اور سکیورٹی کے انتظامات کے تحت ٹریفک عارضی طور پر روکنے میں مصروف  ٹریفک پولیس وارڈن میں تلخ کلامی ہو گئی۔
فیروز پو روڈ پر چیف منسٹر کی آمد سے پہلے ضروری سکیورٹی کے لئے  سڑک کی ایک سائیڈ پر ٹریفک بند کی گئی تھی۔ چلڈرن ہسپتال کے قریب ٹریفک کو  سکیورٹی کی ضرورت کے لئےبند کیاگیا۔ 
ٹریفک روکے جانے پر وہاں موجود بعض شہری غیر ضروری طور پر ٹریفک اہلکاروں سے الجھ پڑے۔ اس دوران چلڈرن ہسپتال جانےکے لئے آئی ہوئی ایک خاتون کو موٹر سائیکل پر چلڈرن ہسپتال لے جانے کے خواہشمند نوجوان  اور ٹریفک وارڈنز میں تلخ کلامی ہو گئی۔


یہ خاتون چلڈرن ہسپتال  میں بچے کے چیک اپ کیلئے جانا چاہتی تھی اور ٹریفک روکے جانے پر ان کے ساتھ  موٹر سائیکل پر آنے والا نوجوان وہاں چند منٹ کے لئے رکنے پر آمادہ نہیں تھا۔ اس نوجوان نے ٹریفک روکے جانے پر  ٹریفک وارڈنز کے ساتھ  بحث  کرنا شروع کر دی۔ ٹریفک اہلکاروں نے بمشکل تمام اس معاملہ کو رفع دفع کیا۔ 

وزیر اعلیٰ کی گاڑی ہسپتال میں پہنچنے کے بعد سڑک پر ٹریفک بحال کر دیا گیا۔