ایم ڈی کیٹ؛ داخلہ ٹیسٹ کے موقع پر موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ

16 Sep, 2024 | 07:48 PM

ویب ڈیسک : ایم ڈی کیٹ میں نقل کی روک تھام کیلئے داخلہ ٹیسٹ کے موقع پر موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ 

ؤ کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں ڈپٹی کمشنر پشاور، رجسٹرار خیبر میڈیکل یونیورسٹی،ایس پی سیکورٹی، ایس پی اسپشل برانچ اور دیگر متعلقہ اداروں کے انتظامی افسران نے شرکت کی۔  ایم ڈی کیٹ میں نقل کی روک تھام کے لئے مختلف فیصلے کر لئے گئے۔

اجلاس میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز داخلہ ٹیسٹ کے موقع پر موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا، امتحانی مراکز کے قریب موبائل فون ٹاورز 4 گھنٹوں کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

 پی ٹی اے کو بھی  اس حوالے سے مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا ، جس میں کہا گیا کہ امتحانی ہال کے اندر بھی موبائل سنگلز کی بندش کے لئے جیمرز لگایا جائے گا۔ جبکہ امتحانی مراکز کے قریب عام لوگوں کے کھڑے ہونے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد ہوگی۔

دوسری جانب ٹیسٹ کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پلان ترتیب دیا گیا ۔ امتحانی عملے اور اُمیدواروں کی حفاظت کے لیے پولیس اور لیڈی پولیس تعیناتی اور حفاظتی پلان ترتیب دینے کیلئے ایس پی سیکورٹی کو ہدایات جاری کر دی گئیں ۔

انتظامی پلان ترتیب دینے کے لئے ڈپٹی کمشنر پشاور کو ہدایات جاری کئے گئے۔

واضح رہے کہ ہر امتحانی ہال کے لیے الگ الگ اسسٹنٹ کمشنر کو ذمہ داریاں تفویض کی گئیں ہیں۔ اس کے علاوہ نقل کی روک تھام کے لیے امتحانی ہالوں کے اندر اور باہر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ پشاور کو ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔

یاد رہے کہ پشاور میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں 19 ہزار امیدوار حصہ لئے رہے ہیں جس کے لیے 6 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 22 ستمبر کو منعقد ہوگا۔

مزیدخبریں