مسافروں کے لیے خوشخبری، کرائے کم ہوگئے 

16 Sep, 2024 | 07:47 PM

 بسام سلطان :پٹرول کی قیمت میں نمایاں کمی کے بعد ٹرانسپورٹرز کا اہم اعلان کردیا ۔آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ فیڈریشن نےکرایوں میں پانچ فیصد کمی کردی۔
پبلک ٹرانسپورٹ فیڈریشن نےکرایوں میں پانچ فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔ صدر آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ فیڈریشن کا کہنا ہے کہ حکومت چالان جرمانوں کی شرح، سپیئر پارٹس اور ٹائروں کی قیمتوں میں بھی کمی کرے۔

ڈیزل کی قیمت میں کمی عالمی منڈی میں ہونیوالی کمی اونٹ کے منہ میں زیرہ کے برابر ہے۔ حکومت عالمی منڈی میں ہونیوالی کمی کے مطابق ڈیزل پٹرول کی قیمتوں میں کمی کرے۔ ملک ندیم کامزید کہنا تھا کہ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی پر کرایوں میں کمی کرتے ہیں تاکہ مسافروں کو سستی سفری سہولیات ملتی رہیں۔

مزیدخبریں