نیب اراکین اسمبلی کے خلاف کونسی درخواستوں پر کارروائی نہیں کرے گا، ڈپٹی چیئرمین نیب نے بڑا اعلان کردیا

16 Sep, 2024 | 07:25 PM

 عثمان خادم: ڈپٹی چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب لاہور کی ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقات ہوئی ۔ ،  ڈپٹی سپیکر نے  نیب کو   تعاون کی یقین دہانی  کروا دی 
 ڈپٹی چیئرمین نیب سہیل ناصر اور ڈی جی امجد مجید اولکھ کی ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقات ہوئی ۔

 نیب لاہور  کے مطابق ملاقات کا مقصد احتساب سہولت سیل (اے ایف سی)کے قیام اور مندرجات سے آگاہی فراہم کرنا تھا،ڈپٹی چیئرمین نیب کی احتساب سہولت سیل (اےایف سی) پر ڈپٹی سپیکر ظہیر اقبال چنڑ کو جامع بریفنگ دی گئی ،اے ایف سی سپیکر صوبائی اسمبلی کی زیر نگرانی گریڈ 20 کے آفیسر کے ماتحت کام کرے گا،

کسی بھی معزز ممبر صوبائی اسمبلی کیخلاف درج شکایت کو احتساب سہولت سیل میں سکروٹنی کیلئے ریفر کیا جائیگا،سیل صوبائی اسمبلی ممبران کیخلاف نیب کو موصول شکایات پر ابتدائی سکروٹنی کرے گا تاہم نیب کسی بھی ایم پی اے کیخلاف موصول شکایت ڈائریکٹ ڈیل نہیں کرے گا۔

سیل ابتدائی تحقیقات کے بعد مذکورہ شکایت بذریعہ سپیکر نیب کو واپس ارسال کرے گا۔سیل کے قیام کا مقصد ممبران صوبائی اسمبلی کیخلاف درج شکایات کے حوالہ سے باہمی رابطہ کاری بڑھانا اور اعتماد کو فروغ دینا ہے۔

 ڈپٹی چئیرمین نیب  نے  اعلان کیا کہ نیب آئندہ معزز اراکین اسمبلی کیخلاف بے نامی، گمنام اور جعلی ناموں سے درج درخواستوں پر کارروائی نہیں کرے گا

 ڈپٹی چیئرمین نیب  نے کہا غلط اور بے بنیاد درخواست پر درخواست دہندہ کیخلاف کارروائی ہوگی۔نیب افسران کو کسی ممبر صوبائی اسمبلی کیخلاف تحقیقات درکار ہوئیں تو نیب ٹیم شکایت کی جانچ پڑتال یا انکوائری لیول پر تحقیقات کیلئے اسمبلی میں خود جائیں گے۔معزز ممبران اسمبلی کیخلاف شکایات و کیسز پر پیش رفت ڈی جی نیب اور سپیکر صوبائی اسمبلی کے مابین رابطہ پر ممکن ہونگی۔چیئرمین نیب لیفٹینٹ جنرل (ر) نذیر احمد کی واضع ہدایات ہیں کہ معزز ممبران کیخلاف موصول شکایات پر انکے وقار اور شخصی احترام کو ملحوظ خاطر رکھنا ہوگا ۔چیئرمین نیب کے ویژن کیمطابق بیوروکریسی، بزنس کمیونٹی اور معزز پارلیمان کے معاملات میں شفافیت اور جوابدہی کے کلچر کو فروغ دیا جارہا ہے 

ڈی جی نے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ظہیر اقبال چنڑ کو شیلڈ بھی حوالے کی ۔ ڈپٹی سپیکر کیجانب سے ڈپٹی چیئرمین نیب و ڈی جی کو اعزازی شیلڈز دی گئیں۔ڈپٹی سپیکر ظہیر اقبال چنڑ نے ڈپٹی چیئرمین و ڈی جی کو سپیکر آفس کیجانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔مستقبل میں پنجاب اسمبلی اور قومی ادارہ نیب کے مابین باہمی ربط کو فروغ دینے کےعزم  کا اظہار کیا گیا۔ظہیر اقبال چنڑ کیجانب سے ڈی جی نیب امجد مجید اولکھ کی نگرانی میں کے عوامی اقدامات کی تعریف کی گئی

مزیدخبریں