ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جشنِ میلاد النبی کیلئے گلیاں  بازار سج گئے، رونقیں عروج پر پہنچ گئیں

Jashan e milad alnabi, City42, Lahore city
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسوہ فاطمہ: لاہور میں  جشن عید میلادالنبیﷺ منانے کیلئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ گیارہ ربیع الاول کی شام تک لاہور شہر میں اور مضافات کی تمام آبادیوں میں گلیوں، بازاروں، مساجد اور رہائشی و کاروباری عمارتوں کو رنگ برنگے برقی قمقموں، آرائشی جھنڈیوں اور میلاد النبی ﷺ سے متعلق بینروں، پوسٹروں سے سجا دیا گیا ہے۔
جشن عیدمیلاد النبی ﷺکی خوشی میں بازاروں کو  روایتی انداز سے جھنڈیوں اور آرائشی سامان سے سجا دیا گیا ہے۔ بہت سے بازاروں میں جشنِ میلاد میں شرکت کے لئے آنے والے شہریوں کو دھوپ سے بچانے کے لئے سڑکوں کے اوپر عارضی آرائشی چادروں سے چھاؤں کرنے کا اہتمام کر دیا گیا ہے۔ 
بعض بازاروں میں سجےخانہ کعبہ اورمسجد نبوی کےماڈلز بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

عید ملاد النبی کے لئے  خریداری
بیشتر بازاروں اور گلی محلوں میں آرائش کا کام آج شام بھی جاری ہے جبکہ شہری اپنے اپنے گھروں کو سجانے کے لئے آج شام بھی آرائشی اشیا کی خریداری کرنے کے لئے بچوں کے ساتھ بازاروں میں مصروف ہیں۔ 

میلاد النبی کی محافل اور جلوس

لاہور شہر میں گلی گلی میلاد النبی ﷺ کی محفلوں کا انعقاد  ہو رہا ہے جن میں عشاقِ رسول نعتوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں، اس کے ساتھ لنگر اور نیاز کی تقسیم کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے۔ شہر میں ملیاد النبی کے سلسلہ میں کئی ریلیاں نکالی گئیں جن میں عوام کی بڑی تعداد شریک تھی۔

لاہور