ویب ڈیسک : محکمہ ایکسائز سندھ کی جانب سے گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کیلئے بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار دے دی گئی۔
صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ نئی اورپرانی گاڑیوں کی رجسٹریشن ،ٹرانسفر میں بائیومیٹرک تصدیق ہوگی۔ نئی پالیسی کے تحت تبدیلی 3مرحلوں میں نافذ کی جائے گی، یکم جولائی سےپہلے مرحلے میں نئی گاڑی کی رجسٹریشن کیلئے بائیومیٹرک لازمی ہوگی اور دوسرے مرحلےمیں یکم نومبر سے گاڑیاں خریدنے والوں کی بائیومیٹرک تصدیق ہوگی۔
انھوں نے کہا کہ تیسرے مرحلے میں گاڑی فروخت کنندہ اورخریدکنندہ کی بائیومیٹرک تصدیق ہوگی محکمہ ایکسائزمیں مزیدشفافیت کیلئےکام کررہےہیں،یہ صرف شروعات ہے۔
واضح رہے کہ بائیو میٹرک تصدیق شفافیت کوفروغ دینے میں اہم سنگ میل ہے، گاڑیوں کی غیرقانونی منتقلی اور دھوکا دہی سے بچانے میں مدد ملےگی، بائیومیٹرک تصدیق کیلئے نادرا ای سہولت مراکز یا ڈسٹرکٹ ایکسائز آفس جاسکتے ہیں۔