فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار الطاف حسین انتقال کر گئے

16 Sep, 2024 | 06:06 PM

ویب ڈیسک : پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار الطاف حسین انتقال کر گئے ۔ 

الطاف حسین عرصہ دراز سے علیل تھے۔ ان کی عمر ستر سال تھی۔  انہوں نے چند روز قبل اپنی نئی فلم "تیرے پیار نوں سلام" کا آغاز کیا تھا ۔ 

الطاف حسین نے اسی سے زائد فلمیں بنائیں ۔ ان کی مقبول فلموں میں صاحب جی،  دھی رانی ، مہندی ، رانی بیٹی راج کرے گی ، اک پاگل سی لڑکی ، مرد جینے نہیں دیتے، چوہدری بادشاہ سمیت دیگر شامل ہیں ۔ 

الطاف حسین کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔ 

 ہدایتکارالطاف حسین کے انتقال پر شوبز کی شخصیات کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

مزیدخبریں