سٹی 42 : ایک ہی دن میں 100 بار مختلف رانگ نمبرز سے کالز آنے پر خاتون تنگ آگئی اور اپنے ہی شوہر کو گرفتار کروا دیا ۔ بیوی کو شک تھا کہ اس کو رانگ نمبرز سے کال کرنے والا شوہر ہی ہے
میاں بیوی دن میں کئی بار رابطہ کرتے رہتے ہیں ۔ کئی بار جنون کی حد تک محبت کرنےوالے دن میں سینکڑوں میسجز اور کئی فون کالز کرتے ہیں ۔ میاں بیوی عموما ایک دوسرے سے ہمہ وقت رابطے میں رہتے ہیں مگر کئی بار ایسا بھی ہوتا ہےکہ زیادہ رابطے بھی شریک حیات کو پریشان کردیتےہیں ۔
ایک 38 سالہ جاپانی شخص کو اپنی بیوی کو ایک ہی دن میں 100 بار فون کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ خاتون کو فون کالیں ہمیشہ گمنام فون نمبر سے آتی تھیں، اس لیے خاتون کالز بلاک بھی نہیں کر سکتی تھی کیونکہ اکثر فون نمبر نیا ہوتا تھا ۔ ۔ ایک رات جب وہ اپنے شوہر کے فون پر ویڈیو گیمز کھیل رہی تھیں تو انہوں نے سوچا کہ جب وہ شوہر کے ساتھ ہوتی ہیں تو ان کا فون نہیں بجتا انہیں کوئی بھی رانگ کال نہیں آتی لیکن جیسے ہی وہ شوہر سےد ور کہیں اور ہوتی ہیں توجس پر انہوں نے پولیس کو اپنے شبہات سے آگاہ کیا اور بالآخر پولیس نے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد شوہر کو گرفتار کرلیا