مینارٹی کارڈ کے اجرا میں غریب ترین، بیواؤں اور بیروزگاروں کو ترجیح دی جائے گی

16 Sep, 2024 | 05:47 PM

راؤ دلشاد:  صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ کی زیر صدارت اہم اجلاس میں مینارٹیز کارڈ کے  اجرا کا جائزہ لیا گیا ۔
 اجلاس میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، بینظیرانکم سپورٹ پروگرام، نادرا پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے سینئرعہدیدار، پاکستان غربت مٹاؤ پروگرام کے چیف ایگزیکٹیوآفیسر، ڈپٹی سیکرٹری اقلیتی امور بھی موجود تھے۔ 

صوبائی وزیراقلیتی امورسرداررمیش سنگھ اروڑہ نےاجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ مذہبی اقلیتوں میں احساس محرومی کا خاتمہ یقینی بنائیں  گے۔  وزیراعلی کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئےمینارٹی کارڈ متعارف کروانا چاہتے ہیں۔ مینارٹی کارڈ کے ذریعے مذہبی اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو سماجی  اور معاشی تحفظ فراہم کیا جا سکے گا۔ اجلاس میں پروگرام کو دو مراحل میں نافذ کرنے کی تجویزدی گئی۔ بیوہ، غریب، خصوصی اور بیروزگارافرادکو مینارٹی کارڈ ترجیحاً جاری کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

مزیدخبریں