ٹریفک پولیس نے جشن عید میلاد النبی پر انتظامات مکمل کرلیے

16 Sep, 2024 | 05:45 PM

علی ساہی : صوبہ بھرمیں جشن عیدمیلادالنبیﷺمذہبی جوش و جذبہ سے منائی جائے گی۔ٹریفک پولیس کے صوبہ میں12ربیع الاول کے حوالے سے انتظامات مکمل کرلیے گئے 
صوبہ میں 12ربیع الاوّ ل کے موقع پر 2400سے زائد جلوس وریلیاں نکالی جائیں گی۔ٹریفک پولیس کے7ہزار سےزائد افسران و اہلکار ٹریفک ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

،ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق 65ڈی ایس پی،800سینئر ٹریفک وارڈنز،2500ٹریفک اہلکار ڈیوٹی پر تعینات ہوں گے۔3300ٹریفک اہلکار اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔جلوس ،ریلیوں پر300سےزائدپٹرولنگ افسران روٹ کلئیرکرانےکیلئےتعینات ہوں گے

مزیدخبریں