ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نو مئی مقدمات ، شاہ محمود قریشی سمیت دیگر کیخلاف ٹرائل کی کارروائی 26 ستمبر تک ملتوی

نو مئی مقدمات ، شاہ محمود قریشی سمیت دیگر کیخلاف ٹرائل کی کارروائی 26 ستمبر تک ملتوی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین : نو مئی کو مسلم لیگ نون کا آفس جلانے سمیت 6 مقدمات کا ٹرائل, انسداد دہشت گردی عدالت نے شاہ محمود قریشی، عمر سرفراز چیمہ ، یاسمین راشد سمیت دیگر کیخلاف ٹرائل کی کارروائی 26 ستمبر تک ملتوی کر دی ۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید کے رخصت پر ہونے کے باعث ڈیوٹی جج نے سماعت کی۔ شاہ محمود قریشی، عمر سرفراز چیمہ، ڈاکٹر یاسمین راشد ،اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا ۔شاہ محمود قریشی کیخلاف مقدمات کا ضمنی چالان عدالت میں جمع کرایا جا چکا ہے ۔عدالت میں ملزمان کی حاضری مکمل کی گئی۔ مقدمات کے برضمانت ملزمان اپنے طور پر حاضری کیلئے پیش ہوئے جبکہ برضمانت سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کی طبیعت کی خرابی کے باعث ایک روزہ حاضری معافی درخواست جمع کرائی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا اور ملزمان کیخلاف ٹرائل کی کارروائی 26 ستمبر تک ملتوی کر دی ۔آئندہ سماعت پر ملزمان میں چالان کی کاپیاں تقسیم کی جائیں گی ۔

Ansa Awais

Content Writer