ویب ڈیسک : مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ۔
سپریم کورٹ آف پاکستان میں مجوزہ آئینی ترامیم کالعدم قرار دینےکی درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست عابد زبیری،شفقت محمود،شہاب سرکی اوردیگرکی جانب سےدائرکی گئی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ وفاقی حکومت کو ترامیم سے روکا جائے۔
درخواست میں وفاق،چاروں صوبوں،قومی اسمبلی، سینیٹ و دیگر کو فریق بنایا گیاہے، ساتھ ہی استدعا کی گئی کہ ترامیم کو غیر آئینی قرار دیا جائے،آئینی ترمیم کے بل کو پیش کرنے کے عمل کو بھی روکا جائے اور ترامیم کواختیارات کی تقسیم،عدلیہ کی آزادی کیخلاف قراردیاجائے۔
درخواست میں استدعا کی کہ عدلیہ کی آزادی،اختیارات اور عدالتی امور کو مقدس قرار دیا جائے، پارلیمنٹ عدلیہ کے اختیارکو واپس یا عدالتی اختیارات میں ٹمپرنگ نہیں کر سکتی۔ پارلیمنٹ اگر آئینی ترامیم کرلے تو صدر کو دستخط کرنے سےروکا جائے۔