سرکاری اراضی کا نیلام عام شروع

16 Sep, 2024 | 04:22 PM

کلیم  اختر: پنجاب کےمختلف اضلاع میں ازسرنودیہی وشہری سرکاری اراضی کانیلام عام شروع ہوگیا ۔ پہلے مرحلے میں 314 پراپرٹیاں  نیلام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔
سرکاری اراضی کی نیلامی کےپہلےمرحلہ میں پنجاب کی314پراپرٹیاں نیلام کی جائیں گی۔سرکاری اراضی کی نیلامی کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے دوبارہ تخمینہ لگوایا گیا۔سرکاری اراضی کی نیلامی کا آغاز ضلع چنیوٹ سے کیا گیا۔

 ممبر کالونیز عبدالوحید ملک کا کہنا ہے کہ نیلامی کیلئے بورڈ آف ریونیو نے تمام ڈویژن میں آکشن کمیٹیاں نوٹیفائی کی ہیں،آکشن کمیٹیاں متعلقہ بورڈممبر، کمشنر، ڈی سی او، اسسٹنٹ کمشنر پرمشتمل ہوں گی۔آکشن کمیٹیوں میں ممبرفنانس اور نمائندہ ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن بھی شامل ہوں گے

مزیدخبریں