عثمان خان: مجوزہ آئینی ترامیم کیلئے بلایا جانے والا سینیٹ کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا ،مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے تصدیق کردی۔
سینیٹ کا اجلاس غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا،وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی پھر ملتوی کر دیا گیا،قومی اسمبلی کا اجلاس کچھ دیر میں ہوگا،نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ آج قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی ہو جائیں گے۔ پارلیمنٹ سے ترامیم منظور نہ ہونا حکومت کی ناکامی نہیں، مولانا کو ترامیم پر اتفاق مگر بعض جزیات کی تفصیل کے مطالعے کے لیے وقت درکار ہے، ہمارے نمبرز پورے ہیں۔
؎ پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا تھا کہ ترامیم آنے میں ہفتہ دس دن بھی لگ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ترامیم منظور ہو جائیں گی، مجھے اس میں کوئی بڑا رخنہ نظر نہیں آتا، اگر ترامیم نہیں بھی آئیں تو کوئی قیامت نہیں آ جائے گی۔
عرفان صدیقی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے وقت مانگا ہے، وہ بہت سی چیزوں پر مطمئن تھے۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ نمبر ز گیم کا کا مسئلہ نہیں ہے، مسودے میں کچھ نکات پر اتفاق کا مسئلہ ہے جو کہ ہر فریق کا حق ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ مسودہ کبھی بھی سامنے نہیں آتا، پہلے یہ ایوان میں پیش ہوتا ہے۔