وقاص احمد : ہڈیارہ کے علاقے میں معاشی حالات سے دلبراشتہ شخص نے، مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
پولیس کے مطابق ہڈیارہ میں 45سالہ شخص نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی ہے۔ 45 سالہ شخص نے بیروزگاری سے تنگ آ کر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھالیں۔ پولیس کے مطابق 45 سالہ لطیف ولد نوراحمد کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، مگرجانبر نہ ہوسکا،پولیس اورتحقیقاتی اداروں نے شواہد اکٹھے کرکے مختلف پہلوؤں پر کارروائی کا آغاز کردیا ہے، پولیس اورفرانزک ٹیم کی کارروائی کے بعد ایدھی رضا کاروں نے لاش مردہ خانہ منتقل کردی۔