ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل واڈا نے حکومت کو ’نکما اور نا اہل‘ قرار دے دیا

فیصل واڈا نے حکومت کو ’نکما اور نا اہل‘ قرار دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر فیصل واڈا نے حکومت پر کڑی تنقیدکی، کہا کہ  2دن کی ہلچل کے باوجود آئینی ترمیم نہ ہو نا حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

 اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واڈا نےصحافی کے آئینی ترمیم میں ناکامی کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نااہل اور نکموں سے یہی امید کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاست کے چمپیئن آج کل سامنے آ رہے ہیں، آپ پوچھ لیں کہ انہوں نے کیا کیا ہے؟  فیصل واڈا کی یہ تنقید حکومت کی پالیسیوں اور کارکردگی پر اٹھنے والے سوالات کی عکاسی کرتی ہے، جس سے ملکی سیاسی منظر نامے میں مزید پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ دو دن سے حکومت کابینہ اور پارلیمنٹ سے آئینی پیکج منظور کروانے کی تگ و دوڑ میں مصروف ہےجبکہ اپوزیشن جماعت پی ٹی آئی آئینی ترمیم کے فیصلے سے نالاں ہے، اس سلسلے میں حکومتی اور اپوزیشن وفد نے سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے بھی ملاقاتیں کی تاہم ابھی تک آئینی ترمیم کو پارلیمنٹ میں پیش نہیں کیا جا سکا۔

 آج کا سینیٹ سیشن بھی غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا جبکہ آئینی ترمیم کے حوالے سے کوئی بھی ایجنڈا اجلاس میں زیر بحث نہیں آیا۔