سونے کی قیمت میں پھر اضافہ

16 Sep, 2024 | 03:39 PM

ویب ڈیسک : آج عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا . 

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں آج 1700 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

 فی تولہ سونا 1700 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 68 ہزار روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونا 1458 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 29 ہزار 767 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔

 دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کے دام 10 ڈالر بڑھ کر 2950 ڈالر پر ریکارڈ کئے گئے۔

مزیدخبریں