مریم نواز نے دل کے مریض بچوں کی زندگیاں بچانے کے تاریخی پروگرام کا آغاز کردیا

16 Sep, 2024 | 03:34 PM

Ansa Awais

راؤدلشاد : دل کے مریض 5 ہزار سے زائد بچوں کی زندگیاں بچانے کے تاریخی پروگرام کا آغاز ، دل کے مریض بچوں کا 'چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت مفت علاج اور آپریشن ہوگا، وزیر اعلیٰ مریم نوازنےچائلڈ سرجری کارڈ تقسیم کیے۔
 وزیراعلیٰ مریم نوازنے پروگرام کا باضابطہ افتتاح کردیا۔ مریض بچے کا سرکاری ہسپتالوں میں جگہ نہ ہونے پرپرائیویٹ ہسپتال میں آپریشن ہوگا، پہلے مرحلے میں6 سرکاری اورمخصوص پرائیویٹ ہسپتالوں میں چلڈرن ہارٹ سرجری کی سہولت دی جا رہی ہے۔

 پی آئی سی اورچلڈرن ہسپتال لاہور، ملتان کے چلڈرن اورپی آئی سی،فیصل آباد اورراولپنڈی کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ میں بچوں کے آپریشن ہوں گے۔ دوسرے مرحلے میں وزیرآباد، ڈی جی خان، بہاولپوراورسرگودھا کے ہسپتالوں میں بھی چلڈرن ہارٹ سرجری کی سہولت فراہم کی جائیگی۔ پروگرام کی مانیٹرنگ کیلئے آن لائن ڈیش بورڈ بھی قائم ہوگا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازنے چلڈرن ہسپتال میں مریض بچوں کیلئے پلے ایریا کا بھی معائنہ کیا اورسہولیات کا جائزہ لیا۔ وزیراعلی نے بچوں کو صحتیابی کی دعا دی، مریم نوازنےمریض بچوں کو تحائف دئیے، لڈو بھی کھیلی۔ مریم نوازنے مریض بچوں کے والدین سے بھی گفتگو کی اور سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ مریم نواز نے کہا وزیراعلیٰ نہیں ایک ماں کے طور پر منصوبے کا آغازکرتے ہوئے بے حد خوش ہوں، بچے کی وفات پرمائیں جس صدمے سے گزرتی ہیں، سمجھ سکتی ہوں۔

مزیدخبریں