شاہد سپرا:اے ایم آئی میٹرزسےاووربلنگ اوربجلی چوری پرقابو پانے میں مدد ملے گی، لیسکو نےایک ارب 16کروڑ کی لاگت سے اے ایم آئی میٹرز کی خریداری کی۔
تفصیلات کے مطابق بورڈ آف ڈائریکٹرزکی منظوری سےمینوفیکچررزکوپرچیز آرڈر جاری کر دیا گیا،اے ایم آئی میٹرز کےڈیمانڈنوٹس کی قیمت 63ہزارروپے مقرر کر دی گئی۔
اس سےقبل تھری فیزمیٹرکاڈیمانڈنوٹس 22 ہزار روپے تک بنایا جاتا تھا،تھری فیز میٹرز کی جگہ جدید ترین سمارٹ میٹرز جاری کیے جائیں گے،سمارٹ میٹر مقررہ وقت پر ازخوداور درست ریڈنگ لینے کی خصوصیت کا حامل ہے،سمارٹ میٹرزکےذریعے ریڈنگ میں میٹر ریڈر کا کردار ختم ہوجائے گا۔