فرسٹ ٹرم امتحان کیلئے ڈیٹ شیٹ جاری ، 90 لاکھ طلبہ امتحان دینگے

16 Sep, 2024 | 03:06 PM

جنید ریاض: سرکاری سکولوں میں فرسٹ ٹرم امتحان کیلئے ڈیٹ شیٹ جاری کردی گئی،پنجاب بھر کےسرکاری سکولوں میں90لاکھ طلباوطالبات امتحان دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سکولوں میں امتحانات کاآغاز 19ستمبر سے ہوگا،پہلی تا دہم جماعت تک تمام بچوں سے امتحان لیا جائے گا، امتحان کیلئےسوالیہ پیپرزپیک فراہم کرے گا،اساتذہ کوخودسےسوالیہ پیپرزتیار کرنے کی اجازت نہیں ہوگی،سوالیہ پیپرزپرکیو آرکوڈتحریر کیا جائے گا۔
سکولوں میں صبح کی شفٹ میں پیپر 9سے 11بجے تک لیا جائے گا،سیکنڈشفٹ میں پیپر ڈیڑھ سے ساڑھے 3بجے تک ہوگا،اساتذہ نان سیلری بجٹ سےسوالیہ پیپرزفوٹو کاپی کروا کر بچوں کو دیں گے۔

مزیدخبریں