چیف سیکرٹری پنجاب نے سیکرٹریوں کی اوپن ڈور پالیسی کا شیڈول جاری کردیا

16 Sep, 2024 | 02:50 PM

Ansa Awais

قیصر کھوکھر : چیف سیکرٹری پنجاب نے سیکرٹریوں کےاوپن ڈور پالیسی کا شیڈول جاری کردیا ،سیکرٹریوں کو صبح دس سے گیارہ بجے عوام کیلئے دروازے اوپن کرنے کی ہدایت کی گئی۔
 چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے تمام سیکرٹریوں کو صبح دس سے گیارہ بجے عوام کیلئے اپنے دفاتر کے دروازے کھلے رکھنے کی ہدایت کر دی ہے۔ تمام اعلیٰ افسران، فیلڈ افسران اور تمام محکموں کے افسران صبح دس سے گیارہ بجے نہ کوئی اجلاس کریں اور نہ ہی کسی دورےپر جائیں۔ محکمہ آئی اینڈ سی نے نیا ہدایات نامہ جاری کر دیا۔

مزیدخبریں