بند روڈ کنٹرولڈ ایکسیس کوریڈور منصوبہ ساڑھے چار ارب اضافی لاگت پر پہنچ گیا

16 Sep, 2024 | 02:46 PM

Ansa Awais

دْرِنایاب : بند روڈ کنٹرولڈ ایکسیس کوریڈور منصوبہ، ایل ڈی اے کی تاخیر کے باعث ساڑھے چار ارب اضافی لاگت پر پہنچ گیا ۔ منصوبے کی اضافی لاگت کے ساتھ ساڑھے پندرہ ارب سے زائد کا پی سی ون حکومت پنجاب کو جمع کرادیا گیا ۔
 منصوبے کی اضافی لاگت کیساتھ ساڑھے پندرہ ارب سے زائد کا پی سی ون حکومت پنجاب کو جمع کرادیا گیا ۔ آئندہ جمعہ کے روز نظر ثانی شدہ پی سی ون پی ڈی ڈبلیو پی میں پیش کیا جائے گا ۔منصوبے میں تین ارب کی لینڈ ایکوزیشن شامل کرنے سے لاگت میں خاطر خواہ اضافہ ہوا۔ایل ڈی اے نے نظر ثانی شدہ پی سی ون پی اینڈ ڈی کو ارسال کردیا۔تین ارب کی لینڈ ایکوزیشن جبکہ ڈیڑھ ارب کا اضافی کنسٹرکشن ورک شامل ہے ۔آزادی چوک سے بابو صابو کی جانب ایکسیس کوریڈور پر ٹول پلازنے بنانا بھی باقی ہیں ۔بابو صابو کی جانب سے کوریڈور کیساتھ سروس لینز پر لینڈ ایکوزیشن نہ ہونے سے ٹریفک کو مشکلات کا سامنا ہے ۔

مزیدخبریں