شاہد سپرا : لیسکو کو بجلی چوری کی مد میں اربوں روپے کا نقصان ہو گیا ، لائن لاسز میں دو اعشاریہ آٹھ فیصد اضافے کی وجہ سے سات ارب روپے کا خسارا برداشت کرنا پڑا۔
دستاویزات کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے پروگریسو لائن لاسز میں دو اعشاریہ آٹھ فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کی وجہ سے لیسکو کو سات ارب روپے کا خسارا برداشت کرنا پڑا، دستاویزات کے مطابق لائن لاسز کی شرح بارہ اعشاریہ تین سے بڑھ کر پندرہ اعشاریہ ایک فیصد تک بڑھ گئی ہے، واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر اووربلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کیا گیا، جس کے دوران اووربلنگ کا خاتمہ ہونے سے لائن لاسز میں اضافہ ہوا، اس سے قبل بجلی چوری کو اووربلنگ کر کے چھپایا جا رہا تھا۔