عمران یونس: پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کی کارروائی، ایل ایل بی کا پرچہ لیک کرنے کے الزام میں 3 ملازمین کومعطل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پرچوں کی سیکریسی کا سسٹم بائی پاس کرنے پر 3 ملازمین انتظامیہ کے ریڈار میں آئے، تین ملازمین کی مشکوک سرگرمیوں پر انتظامیہ کو شک ہوا،معاملے کی تہہ تک پہنچنے کے لئے انتظامیہ نے حساس ادارے سے رابطہ کیا۔
حساس اداروں کے افسران کی مدد سے بمعہ ثبوت پرچہ لیک کرنے والے ملازمین تک پہنچے، معطل شدہ ملازمین کے خلاف باقاعدہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔