وقاض احمد:اسلامپورہ کے علاقے میں پولیس کانسٹیبل کی شہادت کا معاملہ، ملزمان کی گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی آرگنائزڈکرائم یونٹ اقبال ٹاؤن کی سر براہی میں پولیس کی سپیشل ٹیم تشکیل دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق آپریشنز، انویسٹی گیشن اور آرگنائزڈکرائم پر مشتمل ٹیم مشترکہ تحقیقات کرے گئی،مشترکہ تحقیقاتی ٹیم میں ایس ایچ او ساندہ ، انچارج انویسٹی گیشن ساندہ، ڈی ایس پی انوسٹی گیشن گلشن راوی سمیت دیگر افسران شامل ہیں۔
گزشتہ روز اسلامپورہ کے علاقے میں کانسٹیبل ارشد روف نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے شہید ہو گیا تھا،تھانہ ساندہ میں اے ایس آئی عمران کی مدعیت میں 4 ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا،مقدمے میں دہشتگردی سمیت دیگر سنگین دفعات شامل ہیں۔
کانسٹیبل ارشد روف نے دوران پیٹرولنگ ون ویلنگ کرنے والے مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو روکنے کا اشارہ کیا، ملزمان نے رکنے کی بجائے چکمہ دے کر ساندہ کیطرف فرار ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت کرنے کی کوشش کررہی ہے،کانسٹیل کی شہادت میں دہشت گردی گروہ کے ملوث ہونے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔