ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارگووندا کے گھر وزیر کی بیٹی نوکرانی بن کر رہتی رہی؟ راز کھلنے پر کیا ہوا؟

اداکارگووندا کے گھر وزیر کی بیٹی نوکرانی بن کر رہتی رہی؟ راز کھلنے پر کیا ہوا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:معروف بالی ووڈ اداکار گووندا کی مداح نوکرانی بن کر ان کے گھر پر رہتی رہی اور انہیں اس کا علم بھی نہیں ہوا، یہ انکشاف اداکارگووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے ایک پوڈ کاسٹ کے دوران کیا۔

 سنیتا آہوجا نے بتایا کہ ان کے شوہر  کی ایک مداح نے خود کو نوکرانی ظاہر کرکے ان کے گھر میں 20 دن تک قیام کیا،میں نے سوچا کہ یہ عورت نوکرانی جیسی نہیں لگتی اور وہ برتن بھی نہیں دھو سکتی تھی، میں نے اپنی ساس کو بتایا اور اس کے بارے میں مزید جاننے کی کوشش تو پتہ چلا کہ وہ کسی وزیر کی بیٹی اور گووندا کی مداح تھی۔

  گووندا کی اہلیہ سنیتا نے مزید کہا کہ وہ لڑکی گووندا کےلیے جاگتی رہتی تھی، پھر ایک دن اس نے روتے ہوئے اعتراف کیا کہ وہ گووندا کی بہت بڑی مداح ہے، بعد میں اس کا والد آیا اور ساتھ میں چار گاڑیاں بھر کے سیاستدان بھی لایا ۔

 انہوں نے کہا کہ یہ گووندا کے مداحوں کا حال تھا، اس زمانے میں جب ہم بین الاقوامی دوروں پر جاتے تھے تو کئی خواتین مداح صرف انہیں دیکھ کر بے ہوش ہو جاتی تھیں۔

واضح رہے کہ  گوونداکاشمار 90 کی دہائی کے معروف ترین کامیڈی ہیروزمیں ہوتاتھا،ان کی ہٹ کامیڈی فلموں کی ایک طویل فہرست ہے جن میں آنکھیں،راجا بابو، قلی نمبر 1 ، ہیرو نمبر 1 ، دیوانہ مستانہ، دُلہے راجہ، بڑے میاں چھوٹے میاں ،اناڑی نمبر 1  اور جوڑی نمبر 1 شامل ہیں، 2000 کی دہائی میں انہوں نے بھاگم بھاگ ،پارٹنر ، اور لائف پارٹنر جیسی فلموں میں بھی کام کیا تھا۔